جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ایس ایل خراب کرنے میں مراد علی شاہ کا ہاتھ ہے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

کراچی: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل خراب کرنے میں مراد علی شاہ کا ہاتھ ہے، پر امن مظاہرین سے بات چیت کی جاتے لیکن طاقت کا استعمال کیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب وہ پارٹی نہیں جو محترمہ کی پارٹی تھی، سندھ اسمبلی میں کسی اپوزیشن کے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا، اسٹینڈنگ کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ نہیں ہے، مراد علی شاہ ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے شریفانہ انداز اختیار کیا تھا متحدہ اپوزیشن فوارہ چوک پر جمع ہوئی تھی، اس روز کوئی حملہ نہیں ہوا ہم سمجھ رہے تھے کہ ان کو احساس ہوگا، بلدیاتی قانون کے خلاف پورا سندھ جمع ہے، کافی دنوں سے جماعت اسلامی بھی احتجاج کر رہی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم دھرنا، واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو نے چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کیا کچھ غلط نہیں کیا، پی ایس ایل خراب کرنے میں مراد علی شاہ کا ہاتھ ہے، پر امن مظاہرین سے بات چیت کی جاتے لیکن طاقت کا استعمال کیا، وزیر اعظم نے کل کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے افسران سیاسی غلام میں ہیں، کل پارلیمینٹیرین کو گھسیٹا گیا آئی جی کو چارج چھوڑ دینا چاہیے، منشی بلاول ہاؤس جائیں نوٹوں کی گنتیاں کریں۔

متعلقہ خبریں