جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مراد علی شاہ، بدزبانی کو برداشت کرنے کا عادی نہیں : سعید غنی

مراد علی شاہ، بدزبانی

کراچی : سعید غنی کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے غیر ضروری ردعمل کا مظاہرہ کیا، مراد علی شاہ، بدزبانی کو برداشت کرنے کا عادی نہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی وزراء کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط میں نے بھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : علی زیدی کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خط پر وزیراعظم کو جوابی خط

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ذمہ داری اور علی زیدی نے غیر ضروری ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ مراد علی شاہ، بدزبانی کو برداشت کرنے کا عادی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کوئی نامناسب زبان استعمال نہیں کی۔علی زیدی کی سیاسی سنجیدگی سے سب واقف ہیںْ کراچی میں بہت سے ادارے ہیں جن کے اپنے اپنے اختیارات ہیں۔

متعلقہ خبریں