جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: مراد علی شاہ کی تمام علاقوں سے پانی صاف کرنے کی ہدایت

مراد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہ ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں سے 170 بحال ہونے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کچھ مقامات پر پانی کھڑا ہے، کلیئر کرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے وزیر اعظم مشکل وقت میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے: مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کیوں نہیں نکالا گیا ؟ کے ایم سی کا اربن ڈیزاسٹر رسپانس یونٹ متحرک نظر نہیں آیا، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن کے مختلف بلاکس میں پانی موجود ہے، 10 ویں محرم پر جلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں