جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مراد علی شاہ نے آصف زرداری کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی : مراد سعید

مراد علی شاہ نے آصف

اسلام آباد : مراد سعید کا کہنا ہے کہ آٹا اور گندم میں بھی چوری کی گئی، مراد علی شاہ نے آصف زرداری کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے چورنگی کے افتتاح پر نامناسب زبان استعمال کی۔ آپ نے سندھ کو غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ کورونا وائرس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا کے دوران سندھ کے لوگوں کی مدد کی۔ آصف زرداری کی کرپشن اور منی لانڈرنگ و جعلی اکاؤنٹ کیلئے سندھ بینک کو استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سینٹ انتخابات میں حصہ لینا پی ڈی ایم کے مؤقف میں نرمی کے مترادف نہیں : احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ جعلی لوگوں کو ٹریکٹر فروخت کیے گئے، کسانوں کو فائدہ نہیں دیا گیا۔ سندھ کی ترقی کا پیسہ سموسے والے سے برآمد ہوئے۔ مراد علی شاہ آصف زرداری کے سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہے۔ مراد علی شاہ نے آصف زرداری کی شوگر ملز کو اربوں روپے کی سبسڈی دی۔

مراد سعید نے کہا کہ سال 2018، 2019 اور 20 کے دوران سندھ میں گندم چوری کے واقعات سامنے آئے۔ چوری صرف اسپتالوں سے نہیں، آٹا اور گندم میں بھی چوری کی گئی۔ نیب کے چھاپوں پر ان سے گندم کی ریکوری ہوئی۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہم نے کراچی کو دیا۔ بارشوں کے دوران پورا کراچی ڈوب گیا۔

متعلقہ خبریں