جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط، وفاق سے پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کا مطالبہ

مراد

کراچی: مراد علی شاہ کا وزیراعظم عمران خان کو خط، آئندہ مالی سال کے لیے وفاق سے پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، خط میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب سے پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی ہے سندھ کے ساتھ تعصب کیا جارہا ہے، سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، وفاق کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظرانداز کردیے گئے۔

یہ بھی پڑٖھیں: وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، سندھ سمیت کراچی کے مسائل پر گفتگو

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ موجودہ وفاقی حکومت نے ناانصافی کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین کے آرٹیکل 156 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اس کا حق دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں فراہمی آب کے منصوبے کے فور سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ کے فور منصوبہ بروقت مکمل ہوسکے گا، مختص بجٹ ضائع ہونے سے پہلے استعمال ہوگا، صوبہ سندھ کو خیبر پختونخوا سے کم منصوبے دیے گئے۔

متعلقہ خبریں