جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

پاکستان پوسٹ میں 600 کروڑ کا اضافی منافع حاصل ہوا ہے، مراد سعید کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کا پچھلے سال اس وقت تک کا ریوینو آٹھ ارب تھا، رواں سال پاک پوسٹ کا اپریل تک ریوینو 14 بلین ہوگیا ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے.

مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد لاجیسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کریگا، ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچا دی گئی ہیں۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید بوگی درکار ہے تاکہ پارسل کی بر وقت ترسیل ہوسکے، پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کریگا۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ملک کا اہم ادارہ ہے، بہتری کی طرف گامزن دیکھ کر دلی مسرت ملتی ہے، ادارے خسارے میں ہو تو عوام کے صحت تعلیم پانی کا پیسہ ان خسارے کو پورا کرنے کے اوپر لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں