جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

قتل کے مقدمے میں عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر و دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

عندلیب عباس،

لاہور : عندلیب عباس، جمشید چیمہ اور حماد اظہر سمیت دیگر افراد نے قتل مقدمے میں ضمانتیں حاصل کر لی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنماء ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست کی عدالت میں پیش ہوئے۔

برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ جھوٹے گواہ اور جعلی برآمدگیاں ڈالنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں رہا، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے : پی ٹی آئی

وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر کے متن اور تفتیش میں سے ایک بھی ناقابل ضمانت دفعہ ثابت نہیں ہوتی ہے۔ عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔

پراسکیوشن اور پولیس نے عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے میاں اسلام اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں