جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صحافی ارشد شریف کا قتل کیس؛ ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دبئی پولیس کو خط

قتل

اسلام آباد: صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو جاری کیے گئے ویزے اور ٹریول دستاویزات فراہم کیے جائیں، ارشد شریف کی دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں، رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، جس کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی: فیصل واوڈا

خط کے متن کے مطابق دبئی میں ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے، تفصیلات درکار ہیں، ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کس وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں، سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائے، یو اے ای حکومت کے کسی عہدیدار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا۔

متعلقہ خبریں