کراچی : بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم نے کہا ہے کہ قتل کرنے کے بعد ایک انویسٹرز کو لاشیں بھی دکھائیں۔
کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں مسلسل کاروباری خسارے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہو کر بیوی اور تین بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو مزید بیان ریکارڈ کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : شاہین فورس کے اہلکار کے قتل اور ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم فواد نے ساتوں انویسٹرز کے نام پولیس کو بتا دیئے اور کہا کہ انویسٹرز دھمکیاں دیتے اور گھر آکر شور مچاتے تھے۔
ملزم نے کہا کہ قتل کرنے کے بعد ایک انویسٹرز کو لاشیں بھی دکھائیں۔ میں خود کو بھی ختم کرنا چاہتا تھا پر ایسا نہ ہو سکا۔ ملزم بول نہیں سکتا اس نے موبائل میں لکھ کر بیان دیا۔