جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں، اجتناب کریں : مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ کا کام

کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں ہے، انہیں اجتناب کرنا چاہیے۔ ایم کیو ایم کو پیشکش مسائل کو حل کرنے کے لئے تھی۔

مشیر ماحولیات و اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب سیاسی کام نہیں کرسکتے تو سیاسی ملاقاتیں کیوں کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ کا کام سیاست کرنا نہیں ہے۔ گورنر سندھ کو سیاسی کردار سے اجتناب کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹرن کے بادشاہ مہنگائی کرنے پر بھی یوٹرن لیں : مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کو پیشکش سندھ حکومت کے لئے نہیں تھی، سندھ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تھی۔ متحدہ قومی مومنٹ کو اپنے فیصلے پر اصولی اعتبار سے کھڑے رہنا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ پی ٹی آئی یا تو وعدیں نہ کریں اگر کرتے ہیں تو وفا کریں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہتری لانے کے حوالے سے اقدامات کے ایم سی اور فیڈرل گورنمنٹ نے کچھ نہیں کر رہی۔ عدالتی فیصلے بھی کبھی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں