جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مرتضیٰ وہاب سابق ناظمین اور میئر سے اچھی کارکردگی دکھائیں گے : ناصر شاہ

مرتضیٰ وہاب سابق

کراچی : ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کے کام سے بہتری نظر آرہی ہے، وہ سابق ناظمین اور میئر سے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج ہمارا سب سے بڑا دن ہے، اللہ پاک پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ واٹر بورڈ اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے ہمیں جو گاڑیاں ملی ہیں اس سے بہتری آئے گی۔ ابھی ہمیں مزید اور گاڑیاں بھی ملنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی کا ویژن ہے کہ کراچی کو ترقی دی جائے۔ اسی ویژن کی ایک کڑی مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانا ہے۔ وہ اس عہدے کے لئے تیار یا راضی نہیں تھے، لیکن بلاول بھٹو کی طرف سے انہیں یہ ٹاسک ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کیخلاف سازشیں کیوں؟ آپ مہنگائی کو نہیں، سندھ کو قابو کرنا چاہتے ہیں : مرتضیٰ وہاب

ان کا کہنا تھا کہ جس دن سے مرتضیٰ وہاب نے کام شروع کیا ہے بہتری نظر آرہی ہے۔ وہ سابق ناظمین اور میئر سے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ کراچی کے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا یہ حال کس نے کیا؟ مرتضی وہاب پر تنقید اس لئے ہے کہ یہ پیپلزپارٹی کا جیالا ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ ان کے پرانے خواب تھے کہ پی پی سندھ میں حکومت نہ بناسکے۔ 2008 سے 2013 میں پی پی کی نشستوں میں اضافہ ہوا۔ ضمنی انتخابات میں بھی ہم نے وہ نشستیں حاصل کیں، جو پہلے پی پی کی نہیں تھیں۔ الیکشن کروانے ہیں، اس کے لیئے کوشش ہورہی ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق کام ہوگا، آئین سے ہٹ کر کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں