جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

فواد چودھری کے بیان پر مرتضیٰ وہاب کا ردعمل سامنے آگیا

مرتضیٰ

کراچی: فواد چودھری کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا ردعمل سامنے آگیا، کہا کہ فواد چودھری حب الوطنی کا درس کسی اور کو دیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کی جو حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں، پیپلزپارٹی محب وطن جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں، فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک اور جمہوریت کیلئے اپنی قیادت کی قربانیاں دیں، فواد چودھری حب الوطنی کا درس کسی اور کو دیں، سندھ کیلئے نااہل حکومت کی منافقانہ اور غیر منصفانہ پالیسیاں عوام جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے، سندھ کا پانی کسی اور نے نہیں وفاق اور پنجاب نے روکا ہے۔

متعلقہ خبریں