مشاہد اللہ کا کابینہ کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: مشاہد اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک کابینہ کا ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے، کابینہ کے جس بھی رکن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے اسے کابینہ سے فارغ ہونا چاہئے۔

انہوں مزید کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز جس کمیشن کا اعلان کیا اس کے چیئرمین بھی خود بن بیٹھے ہیں، یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی بچہ کہے کہ میں خود مخالف کو مار کر بدلہ لوں گا، ہم تو مار کھانے کے عادی ہیں، جس دن عمران خان کو مار پڑی ان کی بریک گولڈ اسمتھ کے گھر سے پہلے نہیں لگنی ہے۔