جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مشرف نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے شریف خاندان کی چوری کو معاف کیا: عمران خان

عمران

پشاور: عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں لوگوں نے چوروں کے خلاف 2018 میں ووٹ دیئے اور ہم جیت گئے تو نوازشریف ان کے بیٹے اور اسحاق ڈار باہر بھاگ گئے، مشرف نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے انکی چوری کو معاف کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرف نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے انکی چوری کو معاف کیا، کنڈا لیزا رائس نے کتاب میں لکھا میں نے مشرف اور زرداری کو اکٹھا کیا، اس نے لکھا میں نے مشرف سے ان کو این آر او دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا، اسے لایا گیا ہے: عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ واپس آئے اور 10سال میں انہوں نے 4 گنا پاکستان کا قرضہ بڑھایا، 2008 میں 60 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب تھا، 6 ہزار ارب سے قرضہ بڑھ کر 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، 60 سال میں ملک نے جتنا قرضہ لیا 10 سال میں انہوں نے 4گنا بڑھا دیا، جب ہم آئے تو جتنا پیسہ ٹیکس سے اکٹھا کیا آدھا پیسہ قرضوں کی قسطوں میں چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کیسے لوگوں کی خدمت کرتے؟ سڑکیں بناتے؟ اسکول بناتے؟، ہمیں لوگوں نے چوروں کے خلاف 2018 میں ووٹ دیئے اور ہم جیت گئے تو نوازشریف ان کے بیٹے اور اسحاق ڈار باہر بھاگ گئے، یہ باہر بھاگے کیوں کہ ان پر ان کے دور کے چوری کے کیسز بنے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں