جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا

مشفیق الرحیم

ڈھاکا: بنگلادیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا، انھوں نے چیف سلیکٹر کو فون پر دستبرداری ظاہر کردی۔

بنگلادیش کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے پاکستان کا ٹور کرنے سے انکار کردیا ہے، پی سی بی کے ساتھ تازہ ترین کمٹمنٹ کے تحت بنگلہ دیش پہلے ٹی 20 سیریز کیلیے دورہ کرے گا، بعد ازاں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز 2 قسطوں میں کھیلی جانی ہے۔

چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا تھا کہ مشفیق الرحیم نے مجھے فون کرکے بتایا کہ وہ پاکستان نہیں جارہے، ہم اب ان کے اس حوالے سے باضابطہ خط کا انتظار کررہے ہیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو پھر انھیں سیریز سے باہر کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

منہاج العابدین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹور کیلیے ٹیم کا اعلان ایک یا دو روز میں کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کو پہلے ہی اپنے ایک سینئر کھلاڑی شکیب الحسن کی فکسنگ پابندی کے سبب خدمات میسر نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں