جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مشکل صورتحال میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم

عوام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہے کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی، گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کیسز کا گراف اوپر اور پاکستان میں تیزی سے نیچے آرہا ہے : وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی

متعلقہ خبریں