جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کا حکومت کے خلاف اعلان جنگ، ملک بھر میں آج احتجاج کیا جائے گا

مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت مخالف احتجاج آج کیا جائے گا، ملک گیر احتجاج کے تحت مرکزی مظاہرہ لاہور میں ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج آج کیا جائے گا، پاکستان میں موجود ن لیگ کے مرکزی رہنما لاہور میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت کریں گے، ن لیگ کے مقامی و ضلعی رہنما بھی اپنے اپنے شہروں میں ریلیاں نکالیں گے۔

کراچی تا خیبر او گوادار تک گلگت ملک کے طول عرض میں لیگی متوالے پارٹی بیانے کے تحت سڑکوں پر نکلیں گے، مرکزی احتجاج پنجاب کا دارالحکومت لاہور ہوگا۔ پاکستان میں موجود ن لیگی رہنما لاہور میں ہونے والے مظاہرے کی سربراہی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا 2020 میں الیکشن کرانے کا مطالبہ

مقامی و ضلعی لیگی لیڈران اپنے اپنے حلقوں اور اپنے اپنے اضلاع میں بھی ریلیاں نکالیں گے اور حکومت مخالف احتجاج کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پی ٹی آئی سرکار کے فیصلوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے، آئے روز بڑھتی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم سے بجلی اور گیس سستی کرنے کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں