جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن کا حکومتی شرائط ایک بار پھر ماننے سے انکار

مریم اورنگزیب صحت کے ساتھ

لاہور: مسلم لیگ ن نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکومتی شرائط کو ایک بار پھر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نوازشریف کا معاملہ مشروط کرنے کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے، سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا حکومتی فیصلہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرواچکی ہے، آئینی اور قانونی تقاضے بھی پہلے ہی پورے کیے جاچکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں