جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

حمزہ شہباز کو قائد

لاہور : مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز کو دوبارہ قائد حزب اختلاف بنانے کا متفقہ فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کی پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ اتحادی بھی حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف بنانے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں