جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کھجلہ اور پھینی کی دکانیں سج گیئں، آج پہلی نماز تراویح پڑھی جائے گی

کراچی: پاکستان میں سوموار کو رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا لیکن ہمیشہ کی طرح مفتی پوپلزئی کو پشاورمیں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہو گئی۔ مسجد قاسم علی خان کے مختلف اراکین کو پشاور میں رمضان کا چاند نظر آگیا جس کی بعد پشاور اور اس کے گردونواح میں آج خلیجی ممالک کے ساتھ رمضان کا پہلا روزہ رکھا گیا، جبکہ دوسری طرف پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ بروز منگل کو رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور ترکی میں آج  اہل ایمان نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا، خلیجی ممالک کے علاوہ فلسطین، انڈونیشیا ، ملائیشیا، آسٹریلیا، امریکا اور یورپ میں بھی پہلا روزہ رکھا گیا اور افطار کا اہتمام کیا۔

سعودی عرب میں پہلے روزے کا چاند نظر آتے ہی مسجد الحرام میں نماز اور تراویح کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔ جہاں خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت جبکہ مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح بھی ادا کی۔

جبکہ ترکی میں رمضان بازار بھی سج گئے ہیں، ماہ صیام کے اہتمام کیلئے لوگ خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں، نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملے کے بعد مسلمانوں کے اس بابرکت مہینے ماہ رمضان کے آغاز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستان میں ایک ساتھ عید نہ منانے کی روایات طویل عرصے سے قائم ہے اور وزرات مزہبی امور باوجود کوشش کے اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام نظرآتی ہے، گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دو عیدیں بنانے کے عمل پر اپنا بیان بھی دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے 10 سال کا کیلینڈر بنایا جائے گا۔

فواد چوہدری کا ماننا ہے کہ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لیجا سکتی ہے۔

یادرہے کہ فواد چوہدری کے اس بیان پر مولانا مفتی منیب الرحمن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، انھون نے کہا تھا کہ فواد چوہدری سائینس و ٹییکنالوجی کے وزیر ہیں انھیں مزہبی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں