جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امن کی خواہش کو کوئی کمزور نہ سمجھے : جنرل ندیم رضا کا فضائیہ گریجویشن تقریب سے خطاب

امن کی خواہش

اسلام آباد : جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن بقائے باہمی کے اصول پر سختی سے کار بند ہے، امن کی خواہش کو کوئی کمزور نہ سمجھے۔

رسالپور اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی 146ویں گریجویشن تقریب ہوئی، جس سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے خطاب کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ حکومت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، بدترین غفلت کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت پر بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں۔ آپ کو ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ گریجویٹس میں سعودی رائل ایئرفورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن بقائے باہمی کے اصول پر سختی سے کار بند ہے۔ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ امن کی خواہش کو کوئی کمزور نہ سمجھے۔ افواج پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی امیدوں کو پورا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں