جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مصطفیٰ کمال کی این اے 249 میں ضمنی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کی درخواست دائر

انتخابات کو ملتوی نہ کرنے

کراچی : مصطفیٰ کمال نے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے بعد اب پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 سے امیدوار مصطفیٰ کمال نے چیف الیکشن کمشنر سے ضمنی انتخابات کو ملتوی نہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

مصطفیٰ کمال کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ اور ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب ملتوی ہونے کا امکان

درخواست کے مطابق سندھ کی حکومتی جماعت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شکست کے واضح آثار کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کی گمراہ کن درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 249 میں مورخہ 20 اپریل کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فقط 2 تھی۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والوں کے خون پسینے کی کمائی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں لگ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں کسی بھی قسم کی تاخیر قومی خزانے پر بوجھ بنے گی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر انتخابات مقرر کردہ 29 اپریل 2021 پر ہی کرائے جائیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ کی صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم کی درخواست فوری طور پر خارج کرکہ مقررہ تاریخ 29 اپریل کو ہی ضمنی انتخابات یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں