جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شریف خاندان کے فرنٹ مین گرفتار

لاہور: شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق چینا کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ای سی ایل میں نام ہونے پر طیارے سے آف لوڈ کر کے نیب کے حوالے کردیا گیا۔ جبکہ مشتاق چینا رمضان شوگر مل کا مینیجر بھی تھا۔ مشتاق چینا پی آئی اے کی پرواز 203 سے دبئی فرار ہورہا تھا ،

ایف آئی اے امیگریشن نے رمضان شوگر ملزکے منیجر کو نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کر کے نیب کے حوالے کر دیا۔ محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ مشتاق چینا پی آئی اے کی پرواز پی کے دو سو تین کے ذریعے لاہور سے دبئی فرار ہو رہا تھا۔ مشتاق چینا نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں ساٹھ کروڑکی ٹرانزکشن کی تھی۔ حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر مشتاق انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا۔ محمد مشتاق کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئےاحتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں