جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

میرے قریبی رشتے داروں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہیں: ولادی میر پیوٹن

ولادی میر

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کے کچھ رشتے داروں اور احباب کو روس میں تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی ہیں۔

روسی صدر نے یوکرین کے سیاستدان اور اپوزیشن کے سیاسی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین؛ روس کو بڑی کامیابی حاصل

ملاقات میں انہوں نے یوکرینی سیاستدان کو بتایا کہ ان کے کچھ رشتے داروں اور احباب کو کورونا وائرس کی روسی ساختہ ویکسین لگا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کیلئے روس نے پہلی ویکسین تیار کرلی

پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرے قریبی افراد، قریبی رشتے دار اور آس پاس کام کرنے والے افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں