جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کرکٹ کے حوالے سے مجھے میرے والد نے بچپن میں بہت سپورٹ کیا: بابر اعظم

بابر

راولپنڈی: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹ کے حوالے سے والد بہت کچھ سکھاتے تھے، آسٹریلیا میں انڈر19 دورے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بین الاقوامی شہرت یافتہ کمنٹیٹر ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے میرے والد نے بچپن میں بہت سپورٹ کیا، لاہور کے مختلف گراؤنڈز میں والد لے کر جاتے تھے، مجھے کرکٹ کے حوالے سے والد بہت کچھ سکھاتے تھے، آسٹریلیا میں انڈر19 دورے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہوں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے سال ڈیڑھ سال مجھ سے پرفارمینس نہیں ہو پائی، مجھے مکی آرتھر نے کیریئر کے شروع میں بہت سپورٹ کیا، مکی آرتھر نے کہا کہ کھیل کو انجوائے کرو اور پریشر نہ لو، ویسٹ انڈیز کے خلاف تین سینچریوں والی سیریز کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تمام بالرز زبردست پیس میں ہیں اور سب تیار ہیں: نسیم شاہ

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اے بی ڈیویلیئرز بہت پسند تھے، اے بی ڈیویلیئرز کی وڈیوز دیکھ کر اگلے روز نیٹس میں وہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو علم ہے کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، پورے سال کا شیڈول پہلے سے ہی طے ہوجاتا ہے، جتنا جلدی سوئچ کریں چار دن کے ریسٹ کے بعد میدان میں آئیں، ٹی 20 سے ٹیسٹ میں آنا واقعی مشکل عمل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کا شدت سے انتظار ہے، انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ کو پاکستان میں خوش آمدید کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں