جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

میرے ہاتھ پاؤں کو کرسیوں سے باندھے رکھا گیا : شیخ رشید کا الزام

میرے ہاتھ پاؤں

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے الزام لگایا کہ مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا، میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھی رکھیں۔

شیخ رشید کو آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو 5 افراد آصف زرداری، بلاول بھٹو، محسن نقوی، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ذمے دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید کی کراچی حوالگی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست

انہوں نے الزام لگایا کہ مجھے رات 3 بجے نامعلوم جگہ پر لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان نااہل ہو رہے ہیں، تم کیا کرو گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسپتال بھیجا جائے پیروں اور ہاتھوں پر خون ہے۔ میں ان سے بھیک نہیں مانگوں گا، بس میری پٹیاں کرا دی جائیں۔ مجھے کرسیوں سے باندھے رکھا، 3 سے 6 بجے تک میرے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھی رکھیں۔ جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتا ہوں۔ مجھے رینجرز کی سیکیورٹی چاہیے۔

متعلقہ خبریں