جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

میرا صبر، میرا ایمان اور میری طاقت میری والدہ ہیں

والدہ

بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ادکارہ ریا چکرورتی طویل مدت بعد سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں انہوں نے تقریباً 7 ماہ بعد اپنے سوشل میڈیا پر کوئی پیغام شیئر کیا ہے

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تصویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا ہے، اس تصویر میں انہوں نے اپنی والدہ کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں ریا چکرورتی نے لکھا کہ میرا صبر، میرا ایمان اور میری طاقت میری والدہ ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت منشیات کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی سمیت 33 ملزمان کے خلاف تقریباً 12ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم داخل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:رونالڈو کا اپنی والدہ کو مرسیڈیز کا تحفہ

انسداد منشیات ایجنسی (این سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز ممبئی کی سیشن عدالت کی خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔

چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں سے 8 افراد تاحال عدالت کی تحویل میں ہیں جبکہ دیگر کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان سے کئی طرح کی منشیات اور سائیکوٹراپیک سبسٹنس،الیکٹرانک آلات اور بھارت سمیت کئی ممالک کی کرنسی بھی ضبط کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں