جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

میرا وعدہ ہے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: عمران خان

عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنے دیئے ہم نے کسی کو نہیں روکا، میرا وعدہ ہے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

عمران خان کا اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں کسی نے آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی، آزادی کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے، جہاد کرنا پڑتا ہے، جو لوگ ملک پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں وہ اس نظام سے بھرپور فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ آپ سے پوچھیں گے کہ حقیقی آزادی کیا ہے، یہ لوگ ہمیں آرام سے آزادی نہیں دیں گے، میں ایک آزاد انسان ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، کبھی بزدل آدمی لیڈر نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے، ہم مکمل تیار ہیں: رانا ثناءاللہ

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد ریاست مدینہ بنانے کی کوشش کی، تحریک لیکر چل رہے ہیں اس ملک کو حقیقی آزاد کرانا ہے، سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی، ملک میں آج بدترین مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امتحان کا وقت ہے، رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنے دیئے ہم نے کسی کو نہیں روکا، میرا وعدہ ہے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ خبریں