جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

میانمار کی فوج کا جلد الیکشن کروانے کا اعلان، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

جلد الیکشن

نیپیٹاؤ : میانمار کی فوج نے جلد الیکشن کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

میانمار کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزام پر آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد فوج نے جلد الیکشن کروا کر اقتدار جمہوری حکومت کو سونپنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار میں غیر جمہوری اقدام کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی : امریکا

دوسری طرف میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

فوجی بغاوت پر امریکا، جرمنی سمیت متعدد ممالک نے شدید تحفظات کا اظہار اور گرفتار سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں