جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکار کا پرسرار قتل، مشکوک ساتھی اہلکار زیر حراست

ساتھی اہلکار

کراچی : سی ٹی ڈی نے گلشن سکندر آباد میں پولیس اہلکار کو قتل کیے جانے کے شبے میں ساتھی اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود گلشن سکندرآباد میں پیر کی شب پراسرار واقعے میں ساتھی پولیس اہلکار سہیل کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے دو ملزمان کو سزائے موت

پولیس اہلکار سہیل کے قتل کے شبہ میں عینی شاہد و خود کو زخمی ظاہر کرنے والے پولیس اہلکار شہباز سے تفیش کی جارہی ہےشہباز نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ سہیل پر برقعہ پوش نے حملہ کیا تھا، جس سے میں بھی زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں