جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ن لیگ کو ہمیشہ کی طرح انگریزی پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے: فیاض الحسن

فیاض الحسن

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نیب آرڈیننس میں ترمیم پر بے جا تنقید سمجھ سے باہر ہے، ن لیگ کو ہمیشہ کی طرح انگریزی پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نیب آرڈیننس میں ترمیم پر بیان میں کہنا تھا کہ ن لیگ کو ہمیشہ کی طرح انگریزی پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے، قانونی امور پر اپنی رائے دینے سے پہلے مریم اورنگزیب کو اردو ترجمہ پڑھ لینا چاہیئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آلِ شریف کا اپنی کرپشن کی دلدل سے نکلنا ناممکن ہو چکا : فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ موجودہ ترمیم سے کاروباری حلقوں کا سسٹم پر اعتماد مضبوط ہو گا، نیب آرڈیننس ترمیم میں کیسز کے لیے 500 ملین کی حد کا کہیں ذکر نہیں ہے،نہ ہی تین ماہ کے بعد ضمانت کی شق رکھی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ترمیم میں بیوروکریسی اور کاروباری افراد کو کہیں بھی مکمل چھوٹ نہیں دی گئی ہے، اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے اور غیر قانونی دھندوں میں ملوث ن لیگی قانون کی غلط تشریح کرنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

متعلقہ خبریں