جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا منشور صرف ایک دوسرے کو بچانا ہے: فیاض الحسن

فیاض الحسن

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے مریم اورنگزیب کو تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد جھانک لینا چاہیئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا منشور صرف ایک دوسرے کو بچانا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو کوئی بھی بیان دینے سے پہلے اپنے اردگرد جھانک لینا چاہیے دادو کے ایک گودام سے 85000 بوریوں میں سے صرف 12000 بوریوں کا برآمد ہونا کس کا کارنامہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی رہنما کے گودام سے ذخیرہ شدہ گندم کی 65 ہزار بوریاں برآمد ہوئیں پی ٹی آئی پر جھوٹی تنقید سے ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن چھپ نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ، سادو اور ولی بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں : فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے شوگر ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے شوگر کی برآمدات پر پابندی سے بھی بحران کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بروقت کاروائیوں سے ہی آٹا بحران کو پھیلنے سے روکا جا سکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا منشور صرف ایک دوسرے کو بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں