جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این اے 249 : پیپلز پارٹی، ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر حلقے میں ترقیاتی کام کرارہی ہے : شاہد خاقان

ن لیگ سے خوفزدہ

کراچی : شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر صوبائی حکومت حلقے میں ترقیاتی کام کرارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل کے الیکشن کی شفافیت یقینی بنائی جائے۔ حلقے میں 7 علاقے حساس ہیں، زیادہ سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی اور پی ایس پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم، فائرنگ

انہوں نے کہا کہ 13 سال سے پیپلز پارٹی نے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا۔ ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر صوبائی حکومت حلقے میں ترقیاتی کام کرارہی ہے۔ توقع ہے کل الیکشن کے بعد حلقے کے وسائل دوبارہ بند نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا، وہ ملکی مسائل کیا حل کرے گا۔ الیکشن شروع ہوتے ہی حلقے میں اربوں کی سڑکیں بن گئیں۔ ہائیڈرنٹ کا نظام ختم کرکے یہاں لوگوں کے گھروں میں پانی دیں گے۔

متعلقہ خبریں