جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نالائقوں کا ٹولہ ادھر سے ادھر کر دیں مگر نالائق نالائق رہتے ہیں : شاہد خاقان

شاہد خاقان نالائقوں کا ٹولہ

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملا یہ ان کا حق تھا۔ موجودہ سیٹ اپ سو فیصد غیر جمہوری ہے۔ نالائقوں کا ٹولہ اکٹھا ہے، ادھر سے اٹھا کر ادھر کر دیں، نالائق نالائق رہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملا یہ ان کا حق تھا۔ یہ حق چھ ماہ پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ نہ پہلے غیر جمہوری سیٹ اپ کا حصہ بنا تھا نہ اب بنوں گا۔ موجودہ سیٹ اپ سو فیصد غیر جمہوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں کوئی شرم ہے تو کہہ دے کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ دنیا میں سستی ترین ایل این جی ہم نے لی۔ میں ضمانت کسی صورت نہیں لوں گا۔ ہراساں کیا جا رہا ہے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ موجودہ حالات کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایل این جی اسکینڈل : شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ان کا کہنا تھا کہ یکم جون 2018 کو اکانومی کہاں تھی اور آج کہاں ہے؟ دفاعی بجٹ سے زیادہ سود کی شرح پہنچ چکی ہے۔ وزارتیں بدلنے کا کوئی فائدہ نہیں، نالائقوں کا ٹولہ اکٹھا ہے۔ عدلیہ کے فیصلے بولتے ہیں، عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں۔ اسی عدالت سے علیم خان کو ضمانت مل جآتی ہے لیکن خواجہ سعد رفیق کو نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب ماضی میں بھی جلا وطن رہے، ان کے جانے کے بعد بھی پارٹی چلتی رہے گی۔ مسلم لیگ ن ہی جماعت ہے جو حکومت چلا سکتی ہے۔ آج جس صورتحال پر پہنچ چکیں ہیں، معیشت کی بحالی میں تین سال لگ جائیں گے۔

دھرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے بڑا بھرپور اور کامیاب احتجاج کرکے دکھایا ہے۔ جو دھرنے کرتے تھے انہیں سمجھ آ گئی کہ دھرنے کس کو کہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نالائقوں کا ٹولہ اکٹھا ہے، ادھر سے اٹھا کر ادھر کر دیں، نالائق نالائق رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں