نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: نیب نے پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے پیپلزپارٹی کی رہنماء اور آصف زرداری کی ہمشیراہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد میں گرفتار کرلیا۔ نیب کی جانب سے فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دے کر گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، فریال تالپور کے میڈیکل کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔