جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتار کرلیا

شہباز شریف کی عبوری

لاہور : نیب نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ نیب حکام نے ملزم شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں سے گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف کو نیب جیل منتقل کر دیا ہے۔ شہباز شریف کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف سے انویسٹیگیشن کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ تفتیشی افسر شہباز شریف سے 6 فُٹ کے فاصلے پر رہ تفتیش کرے گا۔ نیب افسر بغیر ماسک اور سینیٹائزر شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف گرفتار ہوئے تو اے پی سی کے فیصلوں کے تحت لائحہ عمل طے کریں گے : رانا ثناءاللہ

نیب آفس کے باہر اینٹی رائٹس فورس کے اہلکار کو تعینات کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور نیب اہلکاروں کے درمیان کمرہ عدالت میں ہاتھا پائی بھی ہوئی، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے میں موجود تھی اس دوران کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں