جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب نے خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

شاہ کے اہلخانہ

اسلام آباد : نیب نے خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پی پی رہنماء کی دو بیویوں بی بی گل ناز اور بی بی طلعت، خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ اور بھتیجے کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

نیب نے عدالت سے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کر دی۔ نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 22 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کیخلاف شواہد کو نظرانداز کیا اور کیس کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

اپیل کے مطابق ہائی کورٹ نے فیصلے میں سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو نظرانداز کیا۔ خورشید شاہ نے 2005 سے 2019 تک آمدن سے 71 کروڑ روپے زائد خرچ کیے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ بینک اکائونٹس میں موجود 84 ہزار امریکی ڈالرز کا حساب نہ دے سکے۔ خورشید شاہ اور اہلخانہ اکاؤنٹس میں پڑے 37 کروڑ سے زائد روپے کا بھی حساب نہ دے سکے۔

متعلقہ خبریں