جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب کا شوگر سبسڈی کی شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شوگر سبسڈی کی غیر جانبدرانہ، شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ترجمان نیب کے مطابق شوگر سبسڈی کی غیر جانبدرانہ، شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کے لئے ایف آئی اے ٹیم کی تشکیل

ٹیم نیب راولپنڈی کے تجربہ کاراور محنتی افسران پر مشتمل ہوگی، ٹیم میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کونسل ایکسپرٹ بھی شامل ہوں گے، ٹیم میں شوگر انڈسٹری کے معاملات کا تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ سمیت فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر شامل ہوں گے, تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے، چئیرمین ، ڈپٹی چئیرمین، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اور ڈی جی آپریشنز ہرماہ رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شفاف تحقیقات کیلئے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق مکمل تفصیلات لے سکے گی، ٹیم ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی قانونی، مالی اور آڈٹ رپورٹس بھی لے سکے گی۔ ٹیم دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کو تہہ تک پہنچا ئے گئی۔

متعلقہ خبریں