جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نیب نے زلفی بخاری کیخلاف انکوائری عدم شواہد کی بنیاد پر بند کردی

انکوائری

راولپنڈی: نیب نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف انکوائری عدم شواہد کی بنیاد پر بند کردی۔

نیب نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری عدم شواہد کی بنیاد پر بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے عدم شواہد کی بنیاد پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے، نیب راولپنڈی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے انکوائری کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے دو سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

زلفی بخاری جون 2018 میں نیب راولپنڈی کے آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے، ٹیم نے زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

دوسری جانب نیب نے توشہ خانے سے تحائف کی گاڑیاں اونے پونے تقسیم کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ خبریں