جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب کو نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم

جائیداد اور اثاثوں

اسلام آباد : عدالت نے نیب کو نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جج اصغرعلی نے ریفرنس کی سماعت کی۔

دوران سماعت نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی جائیدادکمپنیوں میں شیئرز ضبطگی اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جائیداداور اثاثوں کی ضبطگی پر عملدرآمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری، 24 نومبر کو پیشی کا آخری موقع

آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور انور مجید کے وکلاء نے اپنے مؤکلان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کیں، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی درخواست پر سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے نیب کو نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں