جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب کارکردگی رپورٹ پیش، بدعنوانی کی حوصلہ شکنی ذمہ داری ہے : عارف علوی

اسلام آباد : صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کی حوصلہ شکنی معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے نیب رپورٹ برائے سال 2020ء صدر مملکت کو پیش کی۔

صدر مملکت نے سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کی تعریف کی اور نیب کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کہتا ہے کہ 24 بلین ریکور کر لیا، ہم حساب مانگے گے : سلیم مانڈوی والا

صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے، شفاف گورننس اور احتساب کے فروغ کیلئے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ بدعنوانی قوم کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے، جس کی حوصلہ شکنی معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں۔ بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لئے احتساب سب کیلئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں