جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب کی مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

پیشی پر کارکنوں

لاہور : نیب نے مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے سے روکنے کے لیئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو 2 کیسز میں طلب کر رکھا ہے۔ مریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : جتنا برداشت کرنا تھا، کرلیا، اس بار آسان شکار نہیں بننا : مریم نواز

درخواست کے مطابق مریم نواز انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔ نیب قانون کے مطابق تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب نے چودھری شوگر مل میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیب کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کو نیب میں اکیلے پیش ہونے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں