جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

مریم نواز کی ضمانت

لاہور : نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں : مریم نواز

درخواست کے مطابق مرِیم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، ضَمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں۔ مرِیم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

متعلقہ خبریں