جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

سندھ پولیس میں کرپشن، نیب نے شہید پولیس اہلکاروں کوادا معاوضے کا ریکارڈ مانگ لیا

شہید پولیس

کراچی:  سندھ پولیس میں کرپشن کے معاملے پر نیب کراچی نے شہید پولیس اہلکاروں کوادا کئےگئےمعاوضے کاریکارڈ مانگ لیا۔

نیب نے اسسٹنٹ آئی جی ویلفیئرسندھ پولیس سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ چاربرس کےدوران شہیداہلکاروں کے ورثا کو کی گئی ادائیگیوں کاریکارڈمانگا،

سنیئر سیاست دان شیر باز خان مزاری انتقال کرگئے

نیب حکام کے مطابق مالی سال 2012 سے 2016 تک کا ریکارڈ طلب کیاگیاہے۔ پولیس کے ڈی ڈی اوز شہید پولیس اہلکاروں کی ڈسٹرکٹ کی سطح پرفہرست بھی طلب کی گئی ہے۔

نیب خط کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کیلئے کی گئی اسکروٹنی کاریکارڈ بھی مانگا گیاہے، اہلکاروں کے میڈیکل سرٹیفکٹ اوردیگر دستاویزات بھی مانگے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں