جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیب سکھر نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو دستاویزات سمیت طلب کرلیا

مرحوم بھائی

سکھر : نیب سکھر کا کارنامہ، زندہ کے ساتھ ساتھ مردہ شخص کو بھی طلب کرلیا، خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو دستاویزات سمیت طلب کرلیا۔

نیب نے پیپلز پارٹی رہنماء خورشید شاہ کے بھائی مرحوم علی نواز شاہ کو 3 مارچ کو طلب کرلیا۔ 8 سال قبل انتقال کئے جانے والے علی نواز شاہ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میں انتقام کا نشانہ بنا ہوا ہوں، اپوزیشن حکومت کی گالم گلوچ کا جواب نہ دے : خورشید شاہ

خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کر چکے ہیں۔

نیب نوٹس میں مرحوم نواز علی شاہ کو شاہ اسپیننگ مل کا ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس دائر کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں