نیب نے شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور : نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس / لاہور ویسٹ میجمنٹ کمپنی کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کل ذاتی حثیت میں طلب کیا ہے۔

شہباز شریف پر امدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم شہباز شریف سے پوچھ گچھ کرے گی۔ شہباز شریف پہلے بھی انہیں کیسز میں متعدد بار نیب آفس پیش ہوچکے ہیں۔