جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نیب ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے تحقیقات کرکے روانہ

لاہور: نیب اسلام آباد کی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہے۔ نیب کی ٹیم سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے کیس کی تفتیش کرنے پہنچی تھی.

20 سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے ناجائزاستعمال کے الزام پر نیب ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کیا جس کے بعد ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کیا۔ سابق وزیراعظم سے اڑھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل تحقیقات کے لیے آئی ہے۔ جہاں وہ نواز شریف سے پوچھ گچھ کریں گے۔

نیب کی چار رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے۔ نیب ٹیم نوازشریف سے تفتیش کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں