جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق نیب کی اپیل خارج

شریف کا نام ای سی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق نیب کی اپیل خارج کر دی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تهی اس وقت صورتحال مختلف تهی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اپیل کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانا پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اورنج لائن ٹرین کی شروعات پر مبارکباد، قوم کے چار سال ضاٸع کیے گٸے : شہباز شریف

نیب کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اکثر ملزمان ای سی ایل میں نام نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہو جاتے ہیں۔ انکوائری کے مراحل میں مختلف مقدمات کے چھ ملزمان ملک سے بهاگ چکے ہیں۔ ملزم پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، ملزم منی لانڈرنگ میں بهی ملوث ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق چار دن پہلے دس رکنی فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔آپ فیصلہ پڑھ کر کیوں نہیں آتے؟ عدالت نے نیب کی اپیل خارج کردی۔

نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔

متعلقہ خبریں