جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

فضل اللہ پیچوہو

کراچی : نیب نے محکمہ تعلیم میں بڑے پروجیکٹ میں بڑے گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا۔

نیب کے مطابق فضل اللہ پیچوہو کے خلاف کمپری ہینسو اسکولز پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسکولوں کی تعمیرات کے لیے 3 ارب کی بجیٹ سے اسکولوں کا ناقص کام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کو نواز شریف احتساب بیورو بنادیا گیا: اختیار ولی | ن لیگ کا دماغ کسک گیا : شوکت یوسفزئی

نیب نے ایک درجن سے زائد افسران کے بیان قلمبند کرلیے۔ کچھ افسران نے کورونا وائرس کا بہانا کرکے نیب میں بیان رکارڈ کرانے کے لیے پیش نہیں ہوئے۔

نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہا کہ کمپری ہینسو اسکولز کی تعمیرات میں فَضل اللہ پیچوہو اور اس کے پی ڈی نے بڑے گھپلے کیے۔ 3 ارب کے پروجیکٹ کی رقم خرد برد کرنے کے دستاویزات نیب کو مل گئے۔ سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو وزیر ہیلتھ عذرا پیچوہو کے شوہر ہیں۔

متعلقہ خبریں