چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت 600 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ نام 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں ڈالے گئے ہیں۔
جن افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان میںسابق ارکان اسمبلی، عہدیداروں کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل ہے،بیرون ممالک جانے سے روکنے کےلیے نام ایف آئی اے کی پی این آئی ایل میں ڈالے گئے۔
گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانے کی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان، عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔
مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر ،قاسم سوری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور اسد قیصر کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سفر سے روکنے کےلیے نام پولیس، سی ٹی ڈی، خفیہ اداروں نے ارسال کیے۔
یہ پڑھیں : وزارت داخلہ نے عمر فاروق ظہورکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا